حکومت نے آئندہ 3 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ پیر 17 اگست تک ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی، جبکہ 18 اگست کو ان کی قیمتوں میں دوبارہ ردوبدل کیا جائے گا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کے مطابق یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل کے باعث اوگرا کی جانب سے قیمتوں کا نیا جائزہ جاری نہیں کیا گیا، جس کے بعد ویک اینڈ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا جائزہ لے گی، جس کے بعد 18 اگست بروز منگل سے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین اور ردوبدل کا نظام نافذ ہوگا۔
اس وقت پیٹرول 325.43 روپے جبکہ ڈیزل 383.95 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب ہے۔






