پیپلز پارٹی کا بڑا ایکشن، 10 رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق الیکشن 2026 کے دوران پارٹی نظم و ضبط اور قیادت کے فیصلوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے رکنیت ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پارٹی سے فارغ کیے جانے والوں میں مرکزی نائب صدور خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ اور سردار عنایت اللہ عارف، ضلع حویلی کے صدر شیخ خورشید اور ایل اے 44 ویلی راولپنڈی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حمزہ مجید بازمی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کوٹلی سے ملک یوسف اور رشید بانینان، سدھنوتی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سردار رئیس انقلابی، سابق جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سٹی میرپور راجہ ذوالفقار ذلفی، پیپلز پارٹی میرپور ڈویژن کے جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالرحمان ایڈووکیٹ اور جموں کے نائب صدر شوکت وزیر علی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔

رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت متعلقہ قیادت کو ارسال کردیا گیا ہے۔