محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) نے یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق جمعہ 14 اگست کو تمام سرکاری دفاتر اور بیشتر ادارے بند رہیں گے، تاہم عوام کو ضروری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔
یومِ آزادی 14 اگست جمعہ کو ہونے کے باعث اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات بھی ہوں گی، جس سے شہریوں کو مسلسل تین روز کی چھٹی ملے گی۔






