واشنگٹن (آن لائن) آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح ایشیائی تجارت کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد اضافے کے بعد 84 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی ایک فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر آبنائے ہرمز کی صورتحال بدستور اثرانداز ہو رہی ہے، کیونکہ اس اہم آبی گزرگاہ سے تیل کی عالمی ترسیل کا بڑا حصہ وابستہ ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ نئے بحری راستوں کے تعین سے متعلق معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، تاہم آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے امریکا کو دیگر شرائط پوری کرنا ہوں گی۔






