چوہنگ کے علاقے میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے ثاقب خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے سہیل کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔






