سجاول: وزیر سیاست و ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف واضح ہے اور پارٹی اس معاملے پر سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار شاہ نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا وہی موقف ہے جو سندھ کے عوام کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں سے متعلق پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، جبکہ وفاق نے جون اور جولائی میں سندھ کے حصے کے پانی میں کمی کی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے پانی سے متعلق معاملات پر بھی صوبے کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔






