ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافہ ، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے ضلعی ججز اور گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ یار محمد ولانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسران کے لیے ماہانہ الاؤنس 2 لاکھ 50 ہزار روپے، گریڈ 21 کے لیے 1 لاکھ 95 ہزار روپے، گریڈ 20 کے لیے 1 لاکھ 75 ہزار روپے، گریڈ 19 کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار روپے، گریڈ 18 کے لیے 1 لاکھ روپے اور گریڈ 17 کے افسران کے لیے 60 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس مد میں ہونے والے اخراجات اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 2026-27 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔