اہم سیاسی جماعت کے مرکز پر 2 گروپوں میں تصادم اور فا – ئر- نگ

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے معاملے پر پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ اقدامِ قتل، دہشت گردی، ہوائی فائرنگ، بلوے اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت اے ایس آئی مرزا انور بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ رات تقریباً 8 بجے بہادر آباد کلب کی چھوٹی مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں دو گروہوں کے درمیان جھگڑا اور فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عامر نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ اسد اور کاشر لڑائی جھگڑے اور بلوے کے دوران زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اظہر عرف لمبا اور ذیشان حبیب کے ساتھ 20 سے 25 افراد موجود تھے، جنہوں نے ایک دوسرے پر ہوائی فائرنگ کی اور جھگڑا کیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقدمے میں کسی سیاسی جماعت یا گروہ کا نام شامل نہیں کیا گیا، جبکہ جھگڑے کی وجہ بھی ایف آئی آر میں درج نہیں کی گئی۔