محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں اس روز موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت شام 7 بج کر 40 منٹ مقرر ہے۔ چاند کی عمر اور فلکیاتی عوامل کے باعث 13 اگست کو رویت ممکن نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔






