وفاقی حکومت نے ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 کے نفاذ کے لیے 16 اہل پنشن فنڈ مینیجرز کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اقدام نئے بھرتی ہونے والے وفاقی ملازمین کے لیے شراکتی پنشن نظام کو فعال بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منظور شدہ پنشن فنڈ مینیجرز نے وفاقی حکومت کے ساتھ باضابطہ معاہدے مکمل کر لیے ہیں، جس کے بعد وہ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 کے تحت پنشن کی شراکتوں کا انتظام کرنے کے اہل ہو گئے ہیں۔






