آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر لطیف اکبر پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کی وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شدید مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں حد سے تجاوز کر رہی ہے اور ووٹرز سے لے کر صدر ریاست تک پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مظفرآباد ڈویژن میں مبینہ دھونس، دھاندلی اور جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جبکہ انتخابی عمل میں جمہوری اقدار اور اصول پسندی کو ترجیح دی۔
انہوں نے لطیف اکبر پر حملے کو رواداری اور جمہوری سیاست کے لیے افسوسناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔






