لاہور (آئی این پی): پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی 24 جولائی کو میرپور آمد پر عوام نے ہی مسلم لیگ (ن) کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا تھا۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میرپور کے عوام نے شیر پر مہر لگا کر باضابطہ اعلان کر دیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی صرف مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 جولائی کو مظفرآباد کے عوام بھی اپنا فیصلہ سنا چکے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2 اگست کو کشمیری عوام شیر پر مہر لگا کر اپنے اس فیصلے کی باقاعدہ توثیق کریں گے اور مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے۔






