پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے۔
کرنل (ر) شیر افگن خان ماضی میں سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے عملی سیاست میں قدم رکھا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔
انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر بھی انتخاب میں حصہ لیا تھا۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے بھیڑوچ میں ادا کر دی گئی، جبکہ ان کی تدفین بھی مقامی قبرستان میں کی گئی۔ ان کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔






