سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
محکمہ خزانہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین کا کنوینس الاؤنس 1,785 روپے سے بڑھا کر 2,678 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 5 سے 10 تک کے ملازمین کا الاؤنس 1,932 روپے سے بڑھا کر 2,898 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا کنوینس الاؤنس 2,856 روپے سے بڑھا کر 4,284 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لیے یہ الاؤنس 5,000 روپے سے بڑھا کر 7,500 روپے کر دیا گیا ہے۔
حکومت سندھ نے کنوینس الاؤنس میں اضافے کا اعلان مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کیا تھا، جس پر عملدرآمد یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔






