سونے کو ایک بار پھر پر لگ گئے، قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، موجودہ قیمت جانئے

ملک میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 430 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 40 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 93 ڈالر ہو گئی۔

close