سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود میں کمی ہوئی یا اضافہ ؟ خبرآگئی

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پالیسی ریٹ آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے موجودہ سطح پر برقرار رہے گا۔ اس سے قبل بھی مرکزی بینک نے 27 اپریل سے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی ہوئی تھی۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی صورتحال، معاشی اشاریوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد شرح سود سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ معاشی حالات اور دستیاب اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

close