اسلام آباد (آئی این پی): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی فیملی پاکستان مخالف بیانات کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق ایک تاریخی کامیابی ہے اور معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا پاکستان کی فتح کا ذکر کیا، جبکہ معرکہ حق میں پاکستان کی فتح نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نورین نیازی کا بیان پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار کے منافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی فیملی پاکستان مخالف بیانات کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے بیان پر افسوس ہے اور پوری قوم ان کے بیان کی مذمت کرتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






