لاہور (آئی این پی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی کنال روڈ سب ڈویژن نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
لیسکو حکام کے مطابق کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث کنکشنز کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس ڈی او کنال روڈ سب ڈویژن نے بتایا کہ مختلف مقامات پر ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی، جبکہ بعض فلیٹس میں بھی غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے کے شواہد ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






