لاہور (آئی این پی): لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت 7 روپے مہنگا ہو کر 497 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 343 روپے فی کلو مقرر کی گئی، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپے اضافے سے 247 روپے فی درجن ہوگئی۔
چھٹی کے باعث طلب میں اضافے کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت سرکاری نرخ نامے سے 20 سے 25 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





