//

ملازمین کے لیے7 فیصد ریلیف الائونس منظور

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ نے جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق بی پی ایس 1 سے 22 تک کے ریگولر ملازمین کو 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الاؤنس رننگ بیسک پے کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا اور یہ انکم ٹیکس کے تابع ہوگا۔ تاہم یہ الاؤنس پنشن اور گریجویٹی کے حساب کا حصہ نہیں بنے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکسٹرا آرڈینری رخصت کے دوران ایڈہاک ریلیف الاؤنس قابلِ ادائیگی نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close