//

آزاد کشمیر میں مظاہرین ہماری درخواست پر مارچ ملتوی کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مظاہرین ان کی درخواست پر 22 جون سے مسلسل اپنا مارچ ملتوی کر رہے ہیں، جس پر وہ مظاہرین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی حکومت کیوں بضد ہے اور معاملات کو مناسب طریقے سے کیوں نہیں سنبھالا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہونے والے رابطے کا بھی مظاہرین نے مثبت جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کی جدوجہد کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے، جبکہ وہ کوئی سیاسی مطالبات نہیں کر رہے بلکہ اپنے بنیادی حقوق کی بات کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ ہی اصل دستاویز ہے اور تمام فریقوں کو اسی کی بنیاد پر معاملات کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close