پنجاب کی طالبات کے لیے خوشخبری ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ایک لاکھ طالبات کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی، جبکہ طلبہ کو یہ بائیکس آسان اور بلاسود اقساط پر دی جائیں گی۔ اس پروگرام کے تحت صوبے بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔
اس اسکیم کے لیے درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے، جبکہ بعض شعبوں میں 35 سال تک رعایت دی جا سکتی ہے۔ درخواست دہندہ کسی ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے تسلیم شدہ ڈگری کالج یا یونیورسٹی میں باقاعدہ طالب علم یا طالبہ ہو، اس کے پاس پنجاب کا درست ڈومیسائل، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ موجود ہو، اور وہ کسی رجسٹرڈ موٹر گاڑی کا مالک نہ ہو۔ ہر خاندان سے صرف ایک فرد کو الیکٹرک بائیک دی جائے گی، چاہے ایک سے زیادہ بہن بھائی اہل ہوں۔
حکومتی اپڈیٹس کے مطابق مستقبل میں سرکاری ملازمین اور خصوصاً دیہی علاقوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین اساتذہ کو بھی اس اسکیم میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم موجودہ مرحلے میں یہ اسکیم صرف طلبہ و طالبات کے لیے مختص ہے۔
درخواستیں صرف پنجاب حکومت کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی۔ درخواست دہندگان کو پہلے پورٹل پر رجسٹر یا لاگ اِن کرنا ہوگا، پھر اپنی ذاتی معلومات درج کرکے آن لائن فارم مکمل کرنا ہوگا، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے بعد درخواست جمع کرانا ہوگی، جس کے بعد تصدیق اور کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے عمل کا انتظار کرنا ہوگا۔ درخواست کی صورتحال بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے دیکھی جا سکے گی۔
درخواست کے لیے قومی شناختی کارڈ یا ب فارم، بونافائیڈ سرٹیفکیٹ (اگر درکار ہو)، پنجاب ڈومیسائل، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ، پاسپورٹ سائز تصاویر اور ضرورت پڑنے پر اضافی خاندانی معلومات یا حلف نامہ درکار ہوگا۔ درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف سرکاری پورٹل کے ذریعے درخواست دیں اور غیر سرکاری ویب سائٹس یا ایجنٹوں سے گریز کریں، کیونکہ انتخاب شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






