//

خواتین کو انصاف کی فراہمی آسان بنانے کے لیے بڑا فیصلہ

ملک میں خواتین کو انصاف کی فراہمی آسان بنانے کے لیے سپریم کورٹ نے خصوصی خواتین سہولت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت ملک بھر کے ڈویژنل جوڈیشل کمپلیکسز میں خواتین کے لیے خصوصی سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ انہیں عدالتی امور میں بہتر اور آسان سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ فیصلہ چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ خواتین سہولت مراکز کے منصوبے کے ڈیزائن کے انتخاب کے لیے ایک مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جبکہ فاتح ڈیزائن کا اعلان کل کیا جائے گا۔ فاتح ڈیزائنر کو سپریم کورٹ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close