//

انا للہ و انا الیہ راجعون ، افسوسناک حادثہ پیش آگیا

آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں ایک مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اٹھمقام سے مظفرآباد جانے والی کوسٹر کو پیش آیا۔ ریسکیو انچارج رانا ظہیر نے بتایا کہ گاڑی میں تقریباً 15 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close