اسلام آباد میں کھدائی کے دوران میزائل نما شے برآمد، بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بنا دیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں کھدائی کے دوران ایک میزائل نما شے برآمد ہونے کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق آئی نائن کے علاقے میں واقع پلاٹ نمبر 381 پر کھدائی کے دوران مشتبہ شے ملی، جس کی اطلاع پر بم ڈسپوزل (بی ڈی) ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
بم ڈسپوزل ٹیم نے شے کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری کارروائی کے بعد اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کے مطابق کارروائی مکمل ہونے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ میزائل نما شے وہاں کیسے پہنچی اور اس کی نوعیت کیا تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں بھی آئی نائن پولیس اسٹیشن پر مبینہ طور پر منی راکٹ حملے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






