//

خوفناک تصادم میں قیمتی جانی نقصان ہوگیا

خانیوال (آئی این پی): خانیوال کے ملتان روڈ پر 3 کسی کے قریب دو موٹر سائیکلوں اور ایک تیز رفتار مزدہ کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ بابر ولد محمد اقبال اور ان کی 30 سالہ اہلیہ فاطمہ شامل ہیں، جو موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ بسمہ اور ذرش فاطمہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کی گئیں، مگر وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی ہلاکت کی خبر جیسے ہی آبائی گاؤں پہنچی، علاقے میں کہرام مچ گیا۔ میتیں گھر پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی، جبکہ اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد غمزدہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئی اور پورا گاؤں سوگ کی فضا میں ڈوب گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close