غیر ملکی خواتین اغوا و زیادتی کیس: گرفتار پراسرار’’باس‘‘ کا نام پتہ چل گیا!

غیر ملکی دو لڑکیوں کے اغوا کیس میں رضا ڈار سے رابطے میں رہنے والے پراسرار ’’باس‘‘ کا نام پتہ چل گیا۔

ڈی آئی جی اؔٓپریشنز فیصل کامران نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیر ملکی دو لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کیس میں گرفتار پراسرار کردار ’’باس‘‘ کا نام بتا دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ غیر ملکی لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کیس میں باس کا کردار وحید نامی غنڈہ شخص کر رہا تھا، جس کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکیوں نے تصویر دیکھ کر پہچانا کہ یہی وہ شخص ہے، جس کو سب باس کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس نے ڈی آئی جی آپریشنز نے اسحاق ڈار کے رشتے دار رضا ڈار کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے سمیت کیس کی اہم تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close