پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

750 روپے مالیت کے پرائز بانڈزکی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ 
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی 107 ویں قرعہ اندازی 15 جولائی 2026 کو لاہور میں ہو گی، جس میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 15 لاکھ روپے کا بمپر پرائز پانے والے ایک خوش نصیب اور 5 لاکھ روپے مالیت کا دوسرا انعام پانے والے تین خوش نصیبوں کے بانڈ نمبرز کا اعلان کیا جائے گا،اس کے علاوہ سیکڑوں خوش نصیبوں کو 9300 روپے مالیت کے انعامات دیے جائیں گے۔
اس سے قبل 750 روپے کے انعامی بانڈز کی 102 ویں قرعہ اندازی میں پہلا انعام بانڈ نمبر 261227 نے اور دوسرا انعام بانڈ نمبر 204763، 413549 اور 992747 کو ملاتھا۔قرعہ اندازی نمبر 107 کے جیتنے والے نمبروں کی مکمل فہرست محکمہ قومی بچت کی جانب سے باضابطہ رائے شماری کے بعد شائع کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close