ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے مالیاتی نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات منظر عام پر آگئے۔
ذرائع کے مطابق پنکی اور اس کے گروپ کے زیرِاستعمال 30 بینک اکاؤنٹس میں 2020 سے 2026 کے دوران بھاری مالیت کی ٹرانزیکشنز کی گئیں،مختلف مالیاتی لین دین کے لیے متعدد بینک اکاؤنٹس ملزمان کے نام پر آپریٹ کیے جاتے رہے،تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہےکہ سمیر کاکردار مختلف پرنسپل اکاؤنٹس سے رقوم وصول کرنے اور انہیں دیگر ملزمان تک منتقل کرنے میں اہم رہا۔
ذرائع کےمطابق فیاض کمیونیکیشنز، ذیشان، فیاض، سہیل اور سمیر کے درمیان فنڈز کی منتقلی کا ایک منظم ذریعہ رہا،فیاض کمیونیکیشنز کے ذریعے 9 ملین روپے سے زائد مالیت کی 105 ٹرانزیکشنز مبینہ طور پر سمیر کو کی گئیں۔
تحقیقاتی ذرائع کےمطابق حمیرا،بیسل ایمیکا اوراوچوبا چیک چنوبا نامی غیر ملکی خواتین کو بھی مختلف بینک اکاؤنٹس کےذریعےرقوم منتقل کی گئیں،ذرائع کا کہنا ہےکہ فیاض اور سمیر کے بینک اکاؤنٹس کے درمیان 13 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم منتقل ہوئی۔
ذرائع کےمطابق سمیر نے اپنے بینک اکاؤنٹ سے بیسل ایمیکا کو 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی چار ٹرانزیکشنز کیں،جبکہ فیاض کے اکاؤنٹ سے بھی بیسل ایمیکا کو 10 لاکھ روپے سے زائد منتقل کیےگئے،مزید یہ کہ نو غیرتصدیق شدہ ٹرانزیکشنز کےذریعےبیسل ایمیکا کو مجموعی طورپر 20 لاکھ روپے سے زائد رقم منتقل ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہےکہ حمیرا کو ذیشان کے آن لائن اکاؤنٹ سےچھ مختلف ٹرانزیکشنز کے ذریعے رقم منتقل کی گئی، جبکہ اوچوبا چیک چنوبا کو گروپ کےمختلف ارکان نے یو بی ایل اکاؤنٹس کے ذریعے 19 لاکھ روپے منتقل کیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






