سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اور پنشن میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی

پنجاب حکومت آج 5131 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی،پنجاب کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے ہوگا۔ مریم نواز  نے بجٹ 27-2026کی دستاویز پر دستخط کردیے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وفاق کو بڑی رقم دینے سے فرق تو پڑا لیکن پوری کوشش کی کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔ یہ امید کا بجٹ ہے، اپنے عوام کو اپنے ہی وسائل سے ریلیف دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پوری کوشش کی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالیں، پنجاب کے بجٹ کی توجہ عوامی ترقی اور ریلیف ہے، اللہ تعالیٰ سےدعا ہے کہ صدق دل سے پنجاب کےعوام کی خدمت کی توفیق دے۔

دستاویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ جبکہ پینشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز ہے، پی ایف سی ایوارڈ کے تحت بلدیاتی اداروں 803 ارب روپے دینے کی تجویز ہے۔ سروس ڈلیوری اخراجات 783 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سرکاری اداروں کے روز مرہ کے اخراجات کی مد میں 578 ارب روپے، جاری اخراجات کی مد میں 679 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ تعلیم کے 750 ارب، صحت کے لئے 500 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وفاق سے پنجاب کو این ایف سی آیوارڈ کے 4390 ارب روپے کی ممتقلی کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال میں صوبائی آمدن کے حصول کا حدف 1209 ارب چھیاسی کروڑ  روپے ہو گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ مالیاتی فریم ورک کے تحت 910 ارب روپے کا سرپلس بجٹ بھی شامل ہے۔

آئندہ مالی سال میں صنعتی معیشت کے فروغ  کے لئے 783 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے، اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نئی لینڈ لیز پالیسی متعارف، زمین کی لیز کی شرح پچاس ہزار سے دو لاکھ روپے فی ایکڑ کنرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کا رائٹ سائزنگ اور اخراجات میں کمی کا بھی منصوبہ ہے، پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپس جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پنجاب حکومت کا نوجوانوں کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close