پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کریگی یا نہیں ؟ فیصلہ سامنے آ گیا

پنجاب حکومت آج 5131 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی،پنجاب کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے ہوگا ۔

پنجاب کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی،پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس دوپہر دو بجے طلب کیا گیا ہے،کابینہ اجلاس سے گفتگو میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہم نے پہلے بھی عوام دوست بجٹ دیا تھا،اس مرتبہ بھی یہی کوشش ہے کہ عوام کے لئے بہترین بجٹ پیش کریں،ستھرا پنجاب، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بہترین انداز میں چل رہے ہیں،ن لیگ کی حکومت کی یہی کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

پنجاب بجٹ

بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 650ارب،پنشن کیلئے 505ارب 80 کروڑمختص ہیں،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ  وفاقی حکومت کے فیصلے کےمطابق ہوگا،سماجی تحفظ کیلئے 25 ارب،ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے 150 ارب،آپریشنل اخراجات کیلئے 580  ارب 20 کروڑ رکھنے کی سفارشات کی گئی ہے، دیگر پروگرام سرمایہ کاری کیلئے 221 ارب  90 کروڑ رکھے جائیں گے۔

بیرونی معاونت سے جاری منصوبوں کیلئے 54 ارب رکھنے کی سفارشات،دیگر ترقیاتی و سرمایہ جاتی اخراجات کیلئے 570 ارب  روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،صحت کےلیے 680 ارب روپےکےمجموعی حجم کا تخمینہ،مفت ادویات کے لیے 100 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ،تعلیم کے لیے پنجاب حکومت 900 ارب روپے سے زائد کے بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں طلبا کے لیے لیپ ٹاپ ، الیکٹرک سکوٹیز اور سائیکل کی اسکیمیں شامل ہے،طلبہ کے لیے ہونہار اسکالرشپ منصوبہ کے لیے 20 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ،یونیورسٹی گرانٹس کی مد میں 18 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔

پرواز کارڈ کے لیےپنجاب حکومت 7  ارب روپےکا تخمینہ ہے،رمضان پیکج کےلیے 35 ارب روپےکا بجٹ مختص کرنےکا تخمینہ ہے،سبسڈی کی مد میں 80 ارب روپےسےزائدکا،کسان کارڈکےلیے 10 ارب روپے  ہمت کارڈ اور اقلیتی کارڈ کے لیے 3 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نےپنجاب اسمبلی کےبجٹ اجلاس میں شرکت کافیصلہ کیاہے،اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نےکہاپی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی اجلاس میں بھرپورشرکت کریں گے، پی ٹی آئی کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی آج اڈیالہ جیل کےباہرنہیں بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بجٹ اجلاس میں عوام کی بھرپورنمائندگی کی جائے گی،اپوزیشن بجٹ اجلاس میں عوامی ایشوز،بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت دیگر معاملات پر احتجاج کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close