سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟

لاہور: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ میں تنخواہوں کے لیے 650 ارب روپے جبکہ پنشن کے لیے 505 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ صوبائی محصولات سے 1330 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب فنانس کمیشن کے لیے 800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سماجی تحفظ کے لیے 25 ارب اور ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے 150 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح آپریشنل اخراجات کے لیے 580 ارب 20 کروڑ روپے جبکہ سرمایہ کاری کے مختلف پروگراموں کے لیے 221 ارب 90 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرونی معاونت سے جاری منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے اور ترقیاتی و دیگر سرمایہ جاتی اخراجات کے لیے 570 ارب روپے رکھنے کی سفارش ہے۔

پنجاب کے مجموعی اخراجات 3569 ارب 60 کروڑ روپے تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close