کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران محمد کامران ولد محمد آصف اور محمد اسد ولد محمد انعام کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس نے گاڑی کو ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان راہ چلتے شہریوں کو لفٹ دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے اور موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔
ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق بھی معلومات حاصل کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






