ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب کے جنوب میں 95 کلومیٹر دور تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






