ملاوٹ مافیا کی اب خیر نہیں! سخت ترین کارروائیوں کا حکم

کراچی: سندھ کے وزیرِ خوراک محبوب الزمان نے کہا ہے کہ محفوظ اور معیاری خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرے گی تاکہ عوام کو صحت مند اور معیاری اشیائے خور و نوش فراہم کی جا سکیں۔

محبوب الزمان نے کہا کہ محفوظ خوراک نہ صرف صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے بلکہ یہ مضبوط معیشت کے لیے بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق خوراک کی پیداوار سے لے کر صارف تک پہنچنے کے ہر مرحلے پر حفاظتی اصولوں کی مکمل پابندی ضروری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عوام کے تحفظ کے لیے فوڈ سیفٹی کے معیار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close