گلگت بلتستان الیکشن کو کسی صورت الیکشن نہیں مانا جا سکتا! اسد قیصر

صوابی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کو شفاف یا حقیقی معنوں میں انتخابی عمل نہیں کہا جا سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق موجودہ انتخابی عمل میں کسی قسم کا لیول پلیئنگ فیلڈ موجود نہیں اور تحریک انصاف کو سیاسی طور پر مختلف رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے خلاف مختلف اقدامات کیے گئے، جن میں انتخابی نشان سے محرومی اور دیگر پابندیاں شامل ہیں، جس کے باعث ان کے بقول انتخابی ماحول یکطرفہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تاثر مل رہا ہے کہ نتائج پہلے سے ہی طے شدہ ہیں اور نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ پہلے سے کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جس سے عام شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close