وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کو خط ،تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سپریم کورٹ اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

خط میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی ماحول سے متعلق تشویشناک اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ گلگت سے ایک سیاسی جماعت کی انتخابی سرگرمیوں، جلسوں اور قیادت کی نقل و حرکت پر غیر ضروری پابندیوں کی اطلاعات ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ہمیں گلگت میں سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کی ہراسانی، گرفتاریوں اور قانونی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ پر شدید تشویش ہے، ایسی صورتحال انتخابی عمل کی شفافیت اور ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط میں کہا گیا کہ آئین پاکستان ہر سیاسی جماعت اور شہری کو آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابات میں شرکت کا حق دیتا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ عدالت سے آزاد، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔

سہیل آفریدی کے خط میں کہا گیا کہ سیاسی کارکنوں اور قیادت کے خلاف غیر قانونی ہراسانی اور گرفتاریوں کو روکا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو بلا رکاوٹ انتخابی مہم اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے، انتخابی عمل کے دوران آئینی اور جمہوری حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close