جنگی اثرات سےغریب ممالک کے زیادہ متاثر ہونے کا انتباہ،عالمی اداروں کا اہم اعلان

جنگی اثرات سےغریب ممالک کے زیادہ متاثرہونےکا انتباہ، عالمی اداروں نے مدد جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

آئی ایم ایف،عالمی بینک،تجارت کی عالمی تنظیم اورآئی ای اے کےواشنگٹن میں مشترکہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیےمیں کہاگیاہےجنگ کےباعث روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو بھی خطرات ہیں، آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے پراظہارتشویش کرتےہوئےعالمی اداروں نےکہا عالمی تیل ذخائر تیزی سےکم ہو رہے ہیں۔

اعلامیےمیں کھاد اورایندھن کی قیمتوں میں اضافےکاخدشہ ظاہرکیاگیا ہے،عالمی اداروں کیجانب سے زرعی سیزن سے قبل کھاد کی سپلائی سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close