لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں تین روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 26 مئی سے 28 مئی تک عیدالاضحیٰ کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ منگل سے جمعرات تک تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے جبکہ عید کی تعطیلات کے دوران ملازمین کو تین روز کی چھٹی میسر ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






