پرانے ایم ٹیگ ختم، شہریوں کیلئے نیا حکم جاری

اسلام آباد: موٹرویز حکام نے گاڑی مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پرانے ایم ٹیگ مقررہ تاریخ سے پہلے تبدیل کروا لیں کیونکہ پرانے ایم ٹیگ 31 مئی کو ختم ہو جائیں گے۔

حکام کے مطابق یکم جون سے قبل شہری اپنا نیا ایم ٹیگ مفت تبدیل کروا سکتے ہیں۔ اس وقت یہ سہولت شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے مفت رکھی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جون سے ایم ٹیگ لگوانے یا تبدیل کروانے کی فیس 150 روپے مقرر کر دی جائے گی جبکہ یکم جولائی سے یہی فیس بڑھا کر 300 روپے کر دی جائے گی۔

موٹروے انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی اضافی خرچ یا پریشانی سے بچنے کے لیے بروقت اپنا نیا ایم ٹیگ حاصل کریں۔

حکام کے مطابق ایم ٹیگ نظام موٹرویز پر سفر کو تیز، آسان اور منظم بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جس کی مدد سے گاڑیاں ٹول پلازوں پر بغیر رکے گزر سکتی ہیں، جس سے وقت کی بچت اور ٹریفک دباؤ میں کمی آتی ہے۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پرانے ایم ٹیگ ختم ہونے کے بعد شہریوں کو ٹول پلازوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے تمام گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے قریبی ایم ٹیگ سینٹر سے رجوع کریں۔

مزید کہا گیا ہے کہ سفر سے قبل ایم ٹیگ کی تصدیق ضرور کی جائے تاکہ کسی بھی رکاوٹ سے بچا جا سکے، خاص طور پر روزانہ موٹروے استعمال کرنے والے افراد اور کمرشل گاڑیوں کے مالکان اس ہدایت پر فوری عمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close