پارلیمنٹ ہاؤس میں ویڈیو کیوں بنی؟ معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا

اسلام آباد: سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے حنیف عباسی اور ناصر بٹ کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کو رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ویڈیو بنانے والا شخص اگر دھمکی آمیز رویہ اختیار کر رہا تھا تو اس نے جرم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کسی رکن کے ساتھ آنے والے شخص کی موجودگی خود کوئی جرم نہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا لیک ہونا ایک اندرونی معاملہ ہے اور اس کی تحقیقات چیئرمین سینیٹ یا اسپیکر کا اختیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حنیف عباسی اور ناصر بٹ کی ایک دوسرے کے خلاف کوئی شکایت موجود نہیں، جبکہ ویڈیو بنانے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close