پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان کا کسی بھی عدالتی کارروائی یا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے وفاقی آئینی عدالت میں دائر ایک درخواست کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے قائد عمران خان کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ کے استعفے کی فوری تعمیل کی اور اپنا آئینی و سیاسی فرض ادا کیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی بھی مقدمے یا عدالتی کارروائی میں نہ ان کا کوئی کردار ہے اور نہ ہی ان کا اس سے کوئی تعلق بنتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






