طلبہ کیلئے خوشخبری، موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور:  پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق جامعہ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز یکم جون سے ہوگا جبکہ تعطیلات 28 اگست تک جاری رہیں گی۔انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ آٹھویں سمسٹر کا کورس تعطیلات سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تدریسی شعبے ضرورت کے مطابق تعطیلات کے دوران کلاسز اور امتحانات بھی منعقد کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close