سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر نجی اور غیر منافع بخش اداروں کیلئے تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، جس کے تحت ملازمین کو چار روز کی چھٹی دی جائے گی۔
سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے مطابق پرائیویٹ اور نان پرافٹ سیکٹر میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 9 ذوالحج 1447 ہجری,26 مئی 2026 سے ہوگا۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ تعطیلات کا اطلاق لیبر لا کی متعلقہ شق کے تحت طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جائے گا۔
سرکاری کیلنڈر کے مطابق یکم ذوالحج 18 مئی 2026 (پیر) کو ہوگی، جبکہ حج کا اہم رکن وقوفِ عرفہ 9 ذوالحج (26 مئی) بروز منگل ادا کیا جائے گا۔ عیدالاضحیٰ 10 ذوالحج ،27 مئی 2026 بروز بدھ منائی جائے گی۔
حکام نے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملازمین کو تعطیلات کی فراہمی یقینی بنائیں اور قانونی تقاضوں پر مکمل عملدرآمد کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






