اسلام آباد : امریکا کی جانب سے پاکستان کے ثقافتی ورثے سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائد نوادرات باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔یہ نوادرات اسلام آباد میوزیم منتقل کر دیے گئے ہیں جہاں انہیں محفوظ رکھا جائے گا اور عوامی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔حکام کے مطابق نوادرات کی واپسی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جس میں امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی حکام نے مل کر کارروائی کی۔ اس دوران اہم تاریخی اشیا برآمد کی گئیں جو مختلف ادوار کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتی ہیں، دونوں ممالک نے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ نوادرات محفوظ طریقے سے پاکستان میں رکھے جائیں گے اور جلد عوام کیلئے نمائش کا حصہ بنیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






