کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بی آئی ایس پی غریب کا چولہا جلاتا ہے، جماعت اسلامی کی سیاست صرف جذبات بھڑکاتی ہے۔اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ حافظ صاحب! فوٹو سیشن اور دھرنا سیاست سے مزدور کا پیٹ نہیں بھرتا، تنقید برائے تنقید کے بجائے حافظ نعیم بتائیں کہ ان کی جماعت نے مزدوروں کے لیے عملی طور پر کیا کیا؟ ۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بی آئی ایس پی پر انگلی اٹھانا لاکھوں مستحق خواتین کی توہین ہے، سیاسی بیروزگاری کا شکار حافظ نعیم عوامی منصوبوں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مزدور جانتے ہیں کہ کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون صرف سرخیاں بنانے کا ماہر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






