بھاری الاونسزاورمراعات ، ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

اربوں کے خسارے کی بنا پرپی آئی اے کی نجکاری  کے بعد ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی ۔

اسلام آباد ٹرانسفرکی مد میں ملازمین کے لئے بھاری الاونسزاورمراعات کا اعلان کیا گیا ۔ فنانس اوراسٹورڈیپارٹمنٹ سےمتعلقہ ملازمین کو4 مئی تک اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت لردی ۔

ملازمین کو 6 ہفتوں تک اسلام آباد میں 2 دن،3 دن کراچی میں فرائض ادا کرنے کی بھی سہولت ہے ۔ ٹرانسفرکردہ ملازمین کوری لوکیشن اسسٹنس کے نام پرایک باربنیادی تنخواہیں بھی ملیں گی

شادی شدہ ملازمین کو3،غیرشادی شدہ ملازمین کو 2 بنیادی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ڈسٹربنس الاونس کی مد میں پہلے سال1 لاکھ،دوسرے سال75 ہزار،تیسرے سال 50 ہزارملیں گے۔بچوں کے تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے ایک بار60 ہزارفی کس ادا کئے جائیں گے۔ملازمین کےلئے ابتدائی 6 ہفتے تک قیام،ٹرانسپورٹیشن اورکھانے پینے کے اخراجات بھی ائرلائن کے ذمے ہوں گے۔

اسلام آباد میں بچوں کے داخلے،رہائش تلاش کرنے میں معاونت بھی ائرلائن فراہم کرے گی۔کراچی اوراسلام آباد میں فرائض کی ادائیگی کے لئے ہوائی ٹکٹ بھی ائرلائن کی ذمہ داری قرار دی گئی ۔ ملازمین کودورات کے لئے قیام کی سہولت پی آئی اے کنٹریکٹ کے ہوٹلز اورگیسٹ ہاوسزمیں دستیاب ہو گی۔

رہائش سے کام کی جگہ کے درمیان پک ائنڈ ڈراپ کی سہولت بھی ائرلائن فراہم کرے گی ۔ ملازمین کومنتقلی کی مدت میں یومیہ 25 سو روپے بھی ادا کئے جائیں گے

2019 میں اسلام آباد منتقلی کے دوران ٹرانسفرکردہ ملازمین،افسران مالی پیکج سے محروم رہے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close