: متحدہ عرب امارات کی Ministry of Education UAE نے تھرڈ سمسٹر کے لیے مڈ ٹرم بریک اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ تعلیم نے بتایا کہ یہ تعطیلات پچیس مئی سے انتیس مئی تک ہوں گی، جو طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے سب کے لیے ہوں گی۔
ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ملا کر یہ بریک مزید طویل ہو جاتا ہے۔ تیئیس اور چوبیس مئی کو ہفتہ وار چھٹی ہوگی، پچیس سے انتیس مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی، جبکہ تیس اور اکتیس مئی کو بھی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔ اس طرح طلبہ کو مجموعی طور پر نو دن کی طویل چھٹیاں ملیں گی۔
یہ بریک امتحانات سے قبل دیا گیا ہے تاکہ طلبہ تازہ دم ہو کر فائنل امتحانات کی تیاری کر سکیں۔
وزارتِ تعلیم کے شیڈول کے مطابق یکم جون سے اسکول دوبارہ کھلیں گے، پندرہ اور سولہ جون کو امتحانات ہوں گے، جبکہ سترہ جون کو نئے اسلامی سال کی سرکاری چھٹی ہوگی۔ چوبیس جون سے تین جولائی تک فائنل امتحانات ہوں گے اور تین جولائی کو تعلیمی سال کا آخری دن ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق امارات میں ذوالحجہ کا چاند سترہ مئی کو متوقع ہے، جس کے مطابق عید الاضحیٰ کا پہلا دن ستائیس مئی یا اٹھائیس مئی ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کے بعد کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






