پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جس کے بعد پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70 روپے 04 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 369 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 299 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح جیٹ فیول کی قیمت میں بھی 23 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 494 روپے 71 پیسے سے کم ہو کر 471 روپے 01 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کمی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






