پاکستان میں سونے کو پھر پَر لگ گئے، قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک دن کی کمی کے بعد آج دوبارہ بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ سونا 4500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3858 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد توانائی کی درآمدی سرگرمیوں میں تبدیلی، یورو سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی مضبوطی اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات عالمی بلین مارکیٹوں پر بھی نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض ممالک کے مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں کمی جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے ممکنہ طویل جنگ کے خدشے کے باعث سونے کی آف لوڈنگ کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اس صورتحال کے نتیجے میں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 45 ڈالر کمی کے بعد 4837 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو جزوی ریلیف ملا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 6 ہزار 62 روپے کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3858 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت ایک ڈالر 18 سینٹس کے اضافے سے 80 ڈالر 78 سینٹس تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 118 روپے بڑھ کر 8562 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 101 روپے اضافے کے ساتھ 7340 روپے کی سطح پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تین دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، تاہم آج دوبارہ اضافے کے بعد قیمتوں میں تبدیلی کا رجحان برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close